واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک نیم پاگل شخص ایڈم لانزا نے کئی معصوم بچوں سمیت 28 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی سکیورٹی فورسز کے مطابق قاتل ناروے میں 77 افراد کے قاتل بریوک کا ریکارڈ توڑنا چاہتا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ دسمبر 2011 میں ناروے کے شہر اوسلو میں اینڈرس بریویک نے 77 افراد کو قتل کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے تانے بانے امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے سکول میں 28 افراد کے قتل کے واقعے سے ملتے ہیں۔