لاہور(آئی اےن پی) اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان اور یہاں کی ثقافت کے خلاف ہے‘ معاشرے کے ہر طبقہ کو بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہو گا‘ حکومت سے بھی مطالبہ ہے وہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکیں۔ چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس لئے پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے سرگرم ہیں۔ ا میں نے پہلے بھی ہر فورم پر بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کی ہے اور اب بھی سمجھتا ہوں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی وجہ سے ہو رہی ہے جس کو فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔
سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش ثقافت کےخلاف ہے:ندیم
Feb 20, 2013