فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے تک میوزک انڈسٹری بھی پھل پھول نہیں سکتی: انور رفیع

Feb 20, 2013

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ جب تک فلم انڈسٹری کے حالات بہتر نہیں ہونگے اسکے اثرات میوزک انڈسٹری پر بھی پڑتے رہیں گے ‘پاکستان کے گلوکاروں کو نہ صرف ہمسایہ ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے ۔ انور رفیع نے کہا کہ اس میںکوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے گلوکاروں بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے گلوکار میوزک البم بنانے میں بھی محتاط ہیں۔

مزیدخبریں