بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج،11 افراد زخمی

صوفیہ (اے پی پی) بلغاریہ میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس کے نتیجہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں سینکڑوں شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجہ میں 11 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن