بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں، کوئٹہ فوج کے حوالے کیا جائے:مشرف

کراچی (آن لائن) آل پاکستان مسلم لےگ کے قائد پر وےز مشرف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگ مےں ڈوبی ہوئی ہے۔گورنر راج کے نفاذ کے بعد بھی دہشت گردوں کو کنٹرول نہ کر نے پرکوئٹہ کو فوری طور پر فوج کے حوالے کےا جائے۔ آئے روز ہزارہ برادی کا قتل عام ہمارے لئے لمحہ فکرےہ ہے۔ بلوچستان مےں حکومت نام کی کسی شے کا کو ئی وجو د نہےں اور وفا قی حکومت بھی اپنی ذمہ دارےاں پو ری کرنے مےں ناکام رہی ہے۔ ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ امن وامان کی ناقص صورتحال پر ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں امن وامان قائم کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...