کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ غیر انسانی فعل اور ملک کے خلاف گہری سازش ہے ،زرداری اس ملک کے لیئے آفت اور عذاب سے کم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام کلرسیداں کے گاﺅں بشندوٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ غیر انسانی فعل ہے مجھے کسی قبضہ گروپ ہیروئن فروش کی ضرورت نہیں میں غلط لوگوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ۔اجتماع میں سانحہ کوئٹہ کے شہداءکے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔