کوئٹہ میں فوج بلانے کا مطالبہ الیکشن کے التواءکیلئے ہے، مسترد کرتے ہیں، طلال بگٹی

Feb 20, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلوچستان میں فوج بلانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے اور اس سازش کا اصل مقصد انتخابات کا التوا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ جمہوری قوتوں کا اتحاد ہے ،ملک ٹوٹا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث کے مرکز لارنس روڈ میں ناظم اعلیٰ ابتسام الٰہی ظہیر سے ملاقات میںکیا۔ قبل ازیں ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل فوج کی آمد میں نہیں بلکہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں ہے۔ مدنی بلوچ، حافظ ہشام الٰہی ظہیر، معتصم الٰہی ظہیر، حافظ محمد علی یزدانی، شیخ عبد الرﺅف اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مزیدخبریں