”شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکہ کے موقع پر ایرانی سائنسدان بھی موجود تھے“

لندن(این این آئی)مغربی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ محمد فخری زادہ شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی دھماکے کے موقع پر موجود تھے۔عام حالات میں محسن فخری شاذ و نادر ہی بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ محسن زادہ بیلیسٹک میزائیلوں میں استعمال ہونے والے چھوٹے وارہیڈز بہتر بنانے والے پروگرام کے نگران ہیں۔ یہ وار ہیڈز ایٹمی اسلحہ لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایران نے ان وارہیڈز کو تیار کرنے کی صلاحیت شمالی کوریا سے حاصل کی ہے۔ ایران نے شمالی کوریا جوہری دھماکہ کے وقت ایرانی ماہرین کی موجودگی کے دعوﺅں کو مسترد کردیا۔

ای پیپر دی نیشن