ایڈن برگ (سپورٹس ڈیسک) سکاٹ لینڈکرکٹ نے دورہ متحدہ امارات کے لئے15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، گورڈن درمنڈ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گی جہاں وہ متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی۔ ٹیم میںگورڈن درمونڈ (کپتان)، رچی برنگٹن، نیل کارٹر، کائل کوٹزر، جوش ڈیوی، گورڈن گوڈی، ماجد حق، منیب اقبال، میٹ میچن، کلم میکلیوڈ، ڈیوڈ مورفی، پرسٹن مومسین، سفیان شریف، روب ٹیلر اور ایان ورڈلا شامل ہیں۔
دورہ متحدہ امارات کےلئے15 رکنی سکاٹش کرکٹ ٹیم کا اعلان
Feb 20, 2013