لاہور (سپورٹس رپورٹر) 11 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 2013ءمیں چھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گذشتہ روز پہلے میچ میں آرمی نے پنجاب کی ٹیم کو 46-30 سے مات دی۔ پولیس نے ائرفورس کے خلاف 41-38 سے کامیابی حاصل کی۔ ایچ ای سی نے خیبر پی کو 52-17 سے ہرایا۔ بلوچستان نے اے جے کے کو یکطرفہ مقابلے میں 44-1 سے ہرایا۔ سندھ نے فاٹا کے خلاف 37-3 سے کامیابی حاصل کی۔ آخری میچ میں آرمی نے خیبر پی کے کو 58-10 سے ہرایا۔