کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام کےخلاف ملک بھر میں شیعہ برادری متاثرین سانحہ کوئٹہ کےحق میں تیسرے روز بھی سراپا احتجاج رہی،،،، ملتان میں نواں شہر چوک اور مظفر گڑھ ملتان شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں چشتیہ چوک اور جی ٹی ایس چوک سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنےدیئےگئےجن میں خواتین نےبھی شرکت کی۔ سرگودھا میں مجلس وحدت المسلمین کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن رہا جبکہ وکلاء نے دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کئےرکھا، اس دوران ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جھنگ، خانیوال، علی پور، خانقاہ ڈوگراں، میانوالی اور منڈی شاہ جیونا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ دادو میں سندھ بلوچستان شاہراہ پر مظاہرین کےدھرنےکےباعث ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی۔ شاہ حسین بائی پاس پر جاری دھرنوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ حیدرآباد، خیرپور، جیکب آباد، بدین، اوچ شریف، ٹھٹہ اور میہڑ میں بھی ہزارہ برادری سے اظہاری یکجہتی کےلیے دھرنے اور ہڑتال کی گئی۔ ادھر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سانحہ کوئٹہ کےخلاف سوگ منایا گیا۔
سانحہ کوئٹہ کےخلاف ملک کےچھوٹےبڑے شہروں میں دھرنےاوراحتجاج, دن بھر کاروباری مراکزبند، شہروں میں سوگ کی فضا رہی
Feb 20, 2013 | 11:47