گزشتہ روزحکومتی وفد اورہزارہ قبیلے کےعمائدین کے درمیان ہونےوالےکامیاب مذاکرات میں فیصلہ کیاگیاتھا کہ ملک بھرمیں جاری دھرنےختم کر دیےجائیں گےتاہم لواحقین کےانکارپراعلان کردہ فیصلےپرعمل درآمدنہ ہوسکا۔ رات گئےجاری رہنے والےدوبارہ مذاکرات کےبعدلواحقین نے دھرناختم کرنے پررضامندی ظاہرکی مگراس پرحتمی عمل درآمد آج ہواہے۔ منتظمین نےدھرنےکےدوران استعمال ہونے والا سامان اکھٹاکرنےکی ہدایات جیسےہی دیں متعلقہ ادارے شاہراہ قائداعظم کی صفائی کرنےپہنچ گئے۔ دھرنے کی جگہ سے سامان اٹھائےجانےکےبعدٹریفک کانظام دوبارہ بحال ہوگیاہے۔