جموں(کے پی آئی+نوائے وقت نیوز) مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں مندر برقرار جبکہ مسجد شہید کر دی گئی ہے ایک برس بعد بھی مسجد تعمیر نہیں کی گئی ۔ مسجد دوبارہ تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔جموں احاطہ میں موجود مسجد کو گذشتہ برس شہید کردیاگیا تھا، کی بازگشت گزشتہ روز ایوان زیریں میں ایکبا ر پھر سنائی دی جس پر پی ڈی پی ارکان اور بی جے پی ایم ایل اے اشوک کھجوریہ کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی ۔ حالات سنگین صورتحال اختیار کر تے جارہے تھے لیکن وزیر قانون میر سیف اللہ، تعمیرات عامہ کے وزیر عبدالمجید وانی اور اسپیکر مبارک گل کی فوری مداخلت کی وجہ سے ماحول کو ٹھنڈاکرلیا۔ پلوامہ کے اہم ایل اے نے مارشل کو تھپڑ ماردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اہم ایل اے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کررہے تھے، مارشل ان کو باہر لے کر جارہا تھا۔
مقبوضہ کشمیراسمبلی کے احاطہ میں مندر برقرار ، مسجد تعمیر نہ کرنے پر شدید احتجاج
Feb 20, 2014