لاہور (اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو ملازمہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شمیم بی بی نے تین ماہ قبل اپنی 16سالہ بیٹی عذراکو گھر کے کام کاج کیلئے ملازمت پر رکھوا دیا۔ واقعہ سے ایک روز قبل گھر کا مالک عاصم ،شمیم بی بی کے گھر آیا اور بتایا کہ اسکی بیٹی عذرا گھر سے کہیں چلی گئی ہے۔ بہت تلاش کیا مگر اس کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا جس پر شمیم بی بی عاصم کے گھر گئی اور دیکھا تیسری منزل پر کمرے کے اندر عذرا کی نعش پڑی تھی۔
ہائیکورٹ کاگھریلو ملازمہ قتل کئے جانے کا نوٹس ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورسے رپورٹ طلب
Feb 20, 2014