جنوبی افریقہ: دکان سے ٹافیاں چرانے والے بچے کی تشدد سے ہلاکت کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کرنیوالا پاکستانی گرفتار

کیولیفن (اے ایف پی) جنوبی افریقہ میں پریٹوریہ کے نواحی قصبے میں بچے کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلانے والے پاکستانی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دکان سے ٹافیاں چرانے پر پاکستانی دکاندار کے مبینہ تشدد سے بچہ ہلاک ہو گیا تھا جس کے خلاف افریقی شہری احتجاج کر رہے تھے۔ پاکستانی باشندے نے مظاہرین کو بھگانے کیلئے فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے رات گئے پندرہ غیرملکیوں کی دکانوں کو نذر آتش بھی کیا۔ تصادم کے دوران متعدد پاکستانی اور افریقی باشندے زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن