اسلام آباد (آن لائن) دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کے بعد حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردی کے حل کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر حکومت نے افغان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت کو مختلف حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغانستان میں طالبان سے ملتے ہیں۔ اس حوالے سے اداروں نے مکمل ثبوت فراہم بھی کئے ہیں۔ سوات کا مولوی فضل اللہ، باجوڑ کا مولوی فقیر محمد، مہمند کا خالد خان ثانی کابل میں سرگرم عمل ہیں اسلئے اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر دہشت گردی کارروائیوں کی نشاندہی کرکے انکا سدباب کیا جائیگا۔