واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوبامانے چار رکنی حکومتی پینل کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جوزف کلینسی کو امریکی خفیہ سروس کا مستقل سربراہ تعینات کر دیا ۔کلینسی امریکی خفیہ سروس میں 27 سال خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔چار رکنی حکومتی پینل نے تجویز پیش کی تھی کہ ادارے کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے باہر سے خفیہ سروس کے مستقل سربراہ تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔
سربراہ تعینات
اوبامانے جوزف کلینسی کو خفیہ سروس کا مستقل سربراہ تعینات کر دیا
Feb 20, 2015