بینکاک(صباح نےوز)تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا پر چاولوں کی خریداری کی ایک سکیم میں مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے بنا پر فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں ملک کو مبینہ طور پر اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ استغاثہ نے جمعرات کو ینگ لک پر اس پروگرام کی نگرانی سے متعلق اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کا الزام عائد کیا ہے جس میں کسانوں کو چاولوں کی خریداری کے لیے مارکیٹ سے زیادہ قیمت ادا کی گئی۔ تھائی لینڈ کی عدالت عظمیٰ 19 مارچ سے قبل اس بات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہے کہ آیا یہ مقدمہ قابل سماعت ہے یا نہیں۔ اگر ینگ لک پر یہ جرم ثابت ہوتا ہے تو انہیں دس سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ ینگ لک کو مئی 2014 میں ایک عدالتی حکم کے تحت اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔
چاول سکینڈل
”چاول سکینڈل“ تھائی لینڈ میں سابق وزیراعظم شیناوترا پر بدعنوانی کے الزامات عائد
Feb 20, 2015