تحریک انصاف میں جانے کا تاثر غلط ہے، پیپلز پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: ذکا اشرف

بہاولپور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کے رکن چودھری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ میرے بارے میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، یہ تاثر غلط ہے، پی ٹی آئی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی سے وفاداریاں تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو عالمی کرکٹ کپ کھیلنے سے قبل دو ہفتوں کا ٹریننگ کیمپ لگانا چاہئے تھا۔ میری خواہش ہے پاکستانی ٹی ورلڈ کپ جیتے۔
ذکا اشرف

ای پیپر دی نیشن