سندھ میں ہفتہ صفائی مہم 23 فروری سے شروع ہو گی، ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کرنیکا میکنزم بنا لیا: شرجیل میمن

Feb 20, 2015

کراچی (صباح نےوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 23 فروری سے سندھ بھر میں ہفتہ صفائی مہم شروع کی جائے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شہر میں 100 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں جو دہشت گردی میں استعمال ہونے والے پیسے کا ایک ذریعہ ہیں 160 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو توڑا جا چکا ہے۔ ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے لئے نیا میکنزم تیار کرلیا گیا ہے اور ٹیکس کا صحیح استعمال کرنے کے لیے نئے قوانین بنائے گئے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل سے تنخواہ صرف سندھ بینک سے ملے گی۔

شرجیل میمن


مزیدخبریں