دہشت گردی کے خلاف لاہور کی تاجر برادری نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے: میاں عثمان

لاہور (خصوصی رپورٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ میاں عثمان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس لائنز کا دھماکہ عوام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا عوام اپنی سمت کا تعین اپنے قائد محمد نواز شریف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں کر چکی ہے۔ دہشت گرد اب اپنی آخری سانسیں گن رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور تاجر برادری اس نازک دور میں وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا اسی لیے وہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے جس احسن طریقے سے سیاسی قوتوں کو نازک وقت میں اکٹھا کیا اور پاک فوج کے ساتھ مضبوط کیے اس سے بیرونی قوتوں کو یہ واضح پیغام ملا ہے کہ ان کا ناپاک ایجنڈا یہاں نہیں پنپ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر یہ ثابت ہو چکا ہے کہ سول سوسائٹی، پاک فوج، سکیورٹی ادارے اور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن