لاہور(وقائع نگار خصوصی)حرمت رسولؐلائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم نے جی پی او چوک میںفرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ یوںحرمت رسول ؐ کے دفاع کے لئے ہر جمعرات احتجاج کے 110ہفتے بھی مکمل ہو گئے ہیں۔مظاہرہ میںوکلائ،دینی جماعتوں کے رہنما ،سول سوسائٹی کے ارکان اور سماجی کارکن شریک ہو ئے ۔وکلاء رہنمائوںاورمقررین نے فرانس کی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ اورعالم اسلام سے او آئی سی کا اجلاس بلانے اورمعاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کامطالبہ کیا۔اس موقع پر وکلاء رہنمائوںجمیل احمد فیضی،چوہدری عبد الرئوف ،رائو طاہر شکیل،سیداظہر حسین شاہ کے علاوہ تحریک حرمت رسول ؐ کے رہنما علامہ ممتاز اعوان‘ علی عمران شاہین، مولانا حسین احمد اعوان،مفتی عاشق حسین،وقار حسین نقوی ، محمد شفیق قادری،ڈاکٹر شاہد نصیر ودیگر نے خطاب کیا ۔
حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کا جی پی او چوک میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرہ
Feb 20, 2015