اینٹوں کے بھٹوں میں پیدا ہونیوالی آلودگی کے خاتمہ کیلئے سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول کی سربراہی میں اجلاس

 لاہور (نیوز رپورٹر) اینٹوں کے بھٹوں  سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے صوبائی سیکرٹری  محکمہ تحفظ ماحول ڈاکٹر اقبال  محمد چوہان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شعیب خان نیازی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی فاروق حمید شیخ ڈائریکٹر جنرل نسیم الرحمن ڈائریکٹر ماحولیات سپارکوں  محکمہ صنعت ایوی ایشن سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجد تھے مزید برآں پروفیسر ڈاکٹر اے آر سلیمی ممبر ماحولیاتی ٹربیونل پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی اہم اجلاس میں اس دیرینہ آلودگی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے تمام ماہرین کو بریفنگ دی ماہرین نے بھٹہ ایسوسی ایشن کو اینٹوں کے بھٹوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال کے فوری تدارک کی درخواست کی مزید برآں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ موجودہ بھٹوں کی چمنیوں کے اندر ہی کچھ ضروری تکنیکی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...