لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبہ میں علمی وتحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری لانے کے لئے سائنٹیفک سمپوزیم کا باقاعدگی سے انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ وامیرالدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں پانچویں سالانہ دو روزہ سائنٹیفک سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے پی جی ایم آئی اور لاہور جنرل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ،پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ ،پروفیسر آغا شبیر علی اور دیگر طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
مریضوں کی بہتری کیلئے سائنٹفک سمپوزیم کا باقاعدگی سے انعقاد ضروری ہے، خواجہ سلمان رفیق
Feb 20, 2015