وشوا ہندو پریشد نے اپنے میگزین میں کرینہ کی برقعے اور سندور والی تصویر چھاپ دی

Feb 20, 2015

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی متنازعہ تصویر اپنے میگزین میں شائع کرنے پر ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندوپریشد کو سخت تنقید کا سامنا ہے مگر اس تنظیم کی ہٹ دھرمی اپنی جگہ قائم ہے۔ وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ کرینہ چاہیں تو عدالت میں چلی جائیں۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور اس وقت ہندو انتہا پسندوں کی ’’گھر واپسی‘‘ تحریک کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ وشوا ہندو پریشد نے کرینہ کی اپنے رسالے میں برقعے اور سندھور والی تصویر چھاپ دی ہے تاہم کرینہ کا کہنا ہے وہ اس پر وضاحتیں پسند نہیں کرتیں اس لئے سوشل میڈیا پر ردعمل نہیں دیا۔ واضح رہے کہ وشوا ہندو پریشد مسلم مخالف جذبات رکھنے میں سرفہرست ہے۔ اس کا کہنا ہے مسلمان مرد ہندو خواتین سے شادی کرکے ان کا مذہب تبدیل کردیتے ہیں، انہیں دوبارہ ہندو بنانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں