گوجرانوالہ+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ بی بی سی+ نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے پٹھانکوٹ ائربیس بھارت میں پیش آنے والے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ پٹھانکوٹ میں جو افراد مارے گئے تھے شک ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ ایف آئی آر سیل کردی گئی، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایف آئی آر وفاقی وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری اعتزاز الدین کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں دفعات 302، 324، 109 اور 221 آئی، لگائی گئی ہیں۔ تاہم مقدمہ میں کسی کو نامزد کرنے کی بجائے ملزمان کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے وزیراعظم نواز شریف نے پٹھانکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک چھ رکنی ٹیم قائم کی تھی۔ این این آئی کے مطابق رانا ثناءنے بتایا کہ مقدمہ 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کیے جانے کے بعد باضابطہ طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس کیس کی تحقیقات کرے گی۔ بھارت کے قومی سلامتی مشیر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی بھی پاکستان میں ہی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پٹھانکوٹ پہنچ کر بھی حملہ آور پاکستان کے موبائل فون نمبروں پر بات چیت کرتے رہے، اس لئے درخواست کی جاتی ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کروائی جائیں تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ ایف آئی آر میں کالعدم جیش محمد کا نام نہیں۔ دریں اثناءوزیر قانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت سے مولانا مسعود اظہر کے خلاف مزید ثبوت مانگے گئے ہیں، تحقیقات کے لئے جو ٹیم بنائی جائے گی اسے یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی سے بھی تفتیش کر سکے گی۔ صرف نیوز کانفرنس میں کسی کا یا مسعود اظہر کا نام لینے سے تو کسی کو شامل تفتیش نہیں کیا جا سکتا۔ اگر بھارت مسعود اظہر یا کسی بھی اور شخص کے خلاف ثبوت دے گا تو ان لوگوں سے پوچھ گچھ ہو گی۔‘ مقدمے کا اندراج حکومت پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے گا، اور یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون لوگ ہیں جو ملک کو مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں، یا وہ پاکستان سے ہیں بھی یا نہیں۔‘ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بھارت کو بھی شکوک و شبہات سے بالاتر ہو کر اس معاملے کو دیکھنا چاہئے۔ بھارت نے جو اطلاعات دیں ان کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے، نیب کو پنجاب میں ویلکم کہتے ہیں، نندی پور اور میٹرو منصوبوں کی تحقیقات کےلئے تیار ہیں۔ بھارت، افغانستان اور پاکستان ایک پیج پر ہوں تو خطے کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کسی بھی شخص کو گرفتار کرسکتی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کا مشن ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے۔
نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی حکمران جماعت نے پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ حملے کی اےف آئی آر درج کرنے کے اقدام کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کا اندارج درست سمت مےں مثبت قدم ہے
خےر مقدم