نیواڈا: امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے ہلیری اور سینڈرز میں سخت مقابلہ متوقع

نیواڈا (آن لائن) امریکی ریاست نیواڈا کے ڈیموکریٹ کاکس میں ہلیری کلنٹن اور سینڈرزکے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ ری پبلکن کاکس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ٹرمپ نے صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں اوباما کو بدترین صدر کی حیثیت سے یاد رکھا جائیگا اور واضح کیاکہ وہ کبھی ہلیری کی طرح نہیں بھونکیں گے۔ امریکی ٹی وی سروے کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہلیری کلنٹن کو ہفتے کو ہونیوالے ڈیموکریٹ کاکس میں حریف برنی سینڈرز سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ سروے کے مطابق 50 فیصد افراد ہلیری جبکہ 49 فیصد افراد برنی سینڈرز کو ڈیموکریٹ اقدارکا حامل سمجھتے ہیں، تاہم خارجہ، نسلی معاملات، امیگریشن اور ہیلتھ کیئر پر ہلیری کو اڑتالیس اور سینڈرزکو سنتالیس فیصد افراد کی حمایت حاصل ہے تاہم پچاس فیصد افراد سینڈرز جبکہ سنتالیس فیصد افراد ہیلری کو مڈل کلاس کی ترجمان سمجھتے ہیں۔ نیواڈا میں ہفتے کو ڈیموکریٹ کاکس تاہم اس روزجنوبی کیرولائنا میں ری پبلکن پرائمری ہو گی۔ نیواڈا میں ری پبلکن کاکس منگل کو ہو گا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 45، روبیو کو 19، کروز کو17 اورکارسن کو 7 فیصد افرادکی حمایت حاصل ہے۔ صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے نا رتھ آگسٹا میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہلیری کی طرح کبھی نہیں بھونکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن