اسحاق ڈار کا خورشید شاہ سے رابطہ، نیب کے نئے مسودہ قانون پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے نیب کیلئے نئے مسودہ قانون پر اپوزیشن سے اتفاق رائے کیلئے رابطے شروع کردئیے۔ نیب ریفرنسز کی منظوری آزاد کمیشن دیگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بھی رابطہ کیا ہے جس مےں نےب رےفرنسز کی منظوری آزاد کمےشن سے لےنے سے متعلق بات جےت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب کے نئے قانون کا بل منظوری کیلئے وزیراعظم کوبھجوا دیا گیا آزاد کمیشن میں 17 فیصد ارکان حکومت اور 30 فیصد اپوزیشن نامزد کریگی جبکہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کو بھی آزاد کمیشن کو مسترد کرنے کا اختیار ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نئے قانون صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، نئے قانون کا بل 147 صفحات پر مشتمل ہے، آزاد کمیشن تمام فیصلے کثرت رائے کی بنیاد پر کریگا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حالیہ دنوں میں پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کے امور پر بھی زیر بحث آئے۔
اسحاق ڈار/ رابطہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...