ساہیوال‘ میانوالی اور لاہور میں 3 مجرموں کو بالترتیب 23، 24 اور 25 فروی کو پھانسی دی جائیگی

Feb 20, 2016

ساہیوال/ دائود خیل/ لاہور (نامہ نگاران+ اپنے نامہ نگار سے) ساہیوال میں ایک مجرم کو 23‘ میانوالی میں مجرم کو 24 اور لاہور میں قاتل کو 25 فروری کو پھانسی دی جائے گی۔ ساہیوال سنٹرل جیل میں منگل 23فروری کو تہرے قتل کے مجرم رمضان کو پھانسی دی جائے گی۔ مجرم محمد رمضان نے 2004ء میں جائیداد کے تنازعہ پرکوٹ امیر شاہ اوکاڑہ میں اپنے گھر کی تین خواتین کو قتل کردیا تھا جس پر مسعود ارشد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

مزیدخبریں