کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں لیاری کے علاقے دریا آباد میں دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دوسری طرف بوٹ بیسن کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، طارق قریشی حملے میں محفوظ رہے، طارق قریشی نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروا دیا۔ علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کے 9 ملزمان سمیت 74 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان میں بھتہ خور ، ٹارگٹ کلر اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔
کراچی: دستی بم حملہ، نوجوان ہلاک، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی گاڑی پر فائرنگ
Feb 20, 2016