لاہور میں متعلقہ تھانے ناکے نہیں لگائیں گے، نیا ضابطہ اخلاق جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پولیس ناکوں کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے متعلقہ تھانوں کی پولیس ناکے نہیں لگائے گی اور صرف پٹرولنگ کرے گی اور پٹرولنگ ایس ایچ او کی سربراہی میں کی جائے گی جبکہ مجاہد سکواڈ اور پولیس لائن کی نفری ناکے لگائے گی ناکے پر کم از کم 10اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی ان اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے گا اور بلٹ پروف جیکٹیں اور ہیلمٹ بھی دئیے جائیں گے جبکہ ناکے سے کچھ دور سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات ہونگے۔ انٹیلی جنس نظام موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ناکوں پر چیکنگ کی جدید مشینیں بھی نصب کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...