کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیوایم کے قائد کی تقاریر، تصاویر اور بیانات پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیںنشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر 4 روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز صبح 11 بجے ہوا جو رات 11 بجے تک بلاتوقف جاری رہا۔ بھوک ہڑتال میں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زکیف الوریٰ، محترمہ نسرین جلیل، رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ زرین مجید، ارشد حسن، سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں شہر کراچی سے منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داران و کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر، تصویر اوربیان کا میڈیا پر بلیک آئوٹ آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
کراچی: الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی کیخلاف متحدہ کی بھوک ہڑتال شروع
Feb 20, 2016