ادویات ساز کمپنیوں کا قیمتیں کم کرنے، مذاکرات سے انکار

Feb 20, 2016

اسلام آباد (اے این این) دوا ساز کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافے پر ہٹ دھرمی برقرار، سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ طے شدہ مذاکرات میں بھی ایک کے سوا کسی کمپنی نے شرکت نہیں کی، 10 کمپنیوں نے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا، حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان۔ گزشتہ روز حکومت اور دواساز کمپنیوں کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہونا تھے۔ ان مذاکرات میں وفاقی وزیر کیڈ سائرہ افضل تارڑ نے حکومت کی نمائندگی کرنا تھی جو ادویات کمپنیوں کے نمائندگان کا انتظار کرتی رہیں۔ وزیر مملکت نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن عوامی معاملے پر پوائنٹ سکورنگ بند کرے، اپوزیشن اجازت کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کی حمایت کر رہی ہے۔ دوا ساز کمپنیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ فارما بیورو نے مذاکرات میں نہ آکر ثابت کردیا کہ ان کا موقف غلط ہے۔ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں اور سپریم کورٹ میں درخواست 25 فروری کو جمع کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں