اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان سکائوٹس کی تعیناتی میں 90دن کی توسیع کر دی۔ چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کی سمری پر وزارت داخلہ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ رینجرز کے اختیارات میں اے ٹی سی ترمیمی ایکٹ کے تحت 90دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز کے تقریباً 1500اور جی بی سکائوٹس کے 50اہلکار تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں ہر تین ماہ بعد توسیع کی جاتی ہے۔