مفلوج شخص کام کاج کے قابل، ڈاکٹروں نے پاوں کی انگلیاں ہاتھ پر جوڑ دیں

کیمبرج (نیٹ نیوز) برطانوی ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد ایک شخص کے مفلوج ہاتھ کو صحت یاب کر دیا ہے۔ دونوں پاو¿ں سے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلیاں کاٹ کر اس کے ہاتھ پر جوڑ دیں۔ رچرڈ سکاٹ پیدائش سے پولینڈ سنڈروم نامی بیماری میں مبتلا تھا۔یہ شخص پیدائشی طور پر ایسی بیماری میں مبتلا تھا ۔جس سے اس کا بایاں ہاتھ مفلوج تھا۔ رچرڈ سکاٹ نامی یہ شخص پیدائش سے پولینڈ سنڈروم نامی ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس سے اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیاں ٹیڑھی اور مفلوج تھیں۔ ڈاکٹروں نے اس کے علاج کیلئے تقریباً 15 آپریشن کئے جن میں سے آخری کامیاب ثابت ہوا جس میں ڈاکٹروں نے اس کے دونوں پاو¿ں سے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلیاں کاٹ کر اس کے ہاتھ پر جوڑ دیں۔

ای پیپر دی نیشن