اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین کی فوج نے صوبہ سنکیانک کے شہر ارومچی میں فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی فوج صوبہ سنکیانگ میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے طاقت کا مظاہرہ ہے۔ اس مظاہرے میں چین کی انسداد دہشت گردی کی فوج نے حصہ لیا ہے۔ اس مظاہرے میں چین کی مسلح افواج کے جوانوں نے ’’ہم دہشت گردی کو شکست دیں گے‘‘ کا نعرہ لگایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے پہلے چین کی انسداد کی دہشت گرد کی فوج نے کاشغر اور سنکیانگ کے علاقہ اوگر میں بھی دہشت گردی کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔