اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت نے سندھ میں پون بجلی کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے چین سے بھی مدد لی جائیگی ۔ سندھ میں رواں سال پون بجلی کے مزید 2 منصوبے مجموعی طور پر 99 میگاواٹ توانائی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ان میں سے ہر منصوبہ33 ونڈ ٹربائنز پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق ہر منصوبہ49.5 میگاواٹ گنجائش کا حامل ہے جو توانائی تعاون کے 21 منصوبوں میں شامل ہے۔سندھ میں رواں سال پیداوار کیلئے مکمل ہونے والے ونڈ پاور کے منصوبے دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی چینی کمپنی تھری گارجیز کارپوریشن تعمیر کررہی ہے۔