ہم نے ترجمہ قرآن نصاب میں شامل کیا، سیاسی مولویوں کو صرف اقتدار عزیز ہے: اسد قیصر

صوابی (این این آئی) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے عمران کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنے والوں نے اپنے دور میں اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی تھی جبکہ ہم نے اقتدار میں آکر سرکاری سکولوں میں نرسری سے جماعت پنجم تک قرآن کا ناظرہ اور چھٹی جماعت سے ایف اے تک قرآن پاک کے ترجمہ کا نفاذ اور عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ بنایا اسلام کی صحیح معنوں میں ہم نے خدمت کی سیاسی مولویوں کو صرف اقتدار ہی عزیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گندف میں سابق ایم این اے حاجی یعقوب خان جدون کے فرزند حاجی جدون اکبرجدون کے علاوہ ٹل عبدالخیل، ٹل مولاخیل کے خان گل، قیصر خان، مولانا جمشید خان کے صاحبزادوں اور دیگر کی خاندانوں اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...