نئی دہلی (آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے ایک پاکستانی شہری کی جانب سے ویزے میں توسیع بارے دی گئی درخواست کو مسترد کر دی،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس دیپک مشرا پر مشتمل بنچ نے پاکستانی شہری سید وسیم الرحمٰن کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف جس میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا پر نظرثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ ایگزیکٹو معاملہ ہے سپریم کورٹ اس پر کوئی حکم نہیں دے سکتی اور حکومت اگر نہ چاہئے تو ہم ویزا کی معیاد بڑھا نہیں سکتے۔