نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی انتہا پسند تنظیموں بی جے پی اور شیوسینا کے اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی۔ شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو دھمکی دی ہے کہ اخبار سامنا پارٹی کا ترجمان ہے اسے بند کرانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داروں کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔ حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماﺅں نے مطالبہ کیا تھا کہ شیوسینا کے جریدے اور اخبار سامنا کی اشاعت کو بند کر دیا جائے۔ ٹھاکرے نے ردعمل میں کہا ہے کہ شیوسینا اور ان کے اشاعتی اداروں کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔