پاکستان کرکٹ بورڈ کاناصرجمشیدکوبھی کٹہرے میں لانےکافیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے معاملے میں ناصرجمشید سے بھی تحقیقات کافیصلہ کیاہے۔ پی سی بی نے ناصر جمشید کواینٹی کرپشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوانے کافیصلہ کیاہے۔ اینٹی کرپشن کمیٹی کاکہناہے کہ اگر ناصر جمشید تحقیقات کے لئے نہیں آئے تو انھیں کرکٹ کھیلنے سے روک دیاجائے گا۔اینٹی کرپشن یونٹ نے دعوی کیاہے کہ ناصرجمشید کیخلاف تحقیقات میں کامیابیاں ملی ہیں۔ناصر جمشید کے پاس امریکی شہریت بھی ہے اور ان کی بیوی برطانوی شہری ہیں اور ڈاکٹر ہیں۔ناصر جمشید عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن