مردم شماری میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دینگے: فاروق ستار کراچی

کراچی (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری میںہم کوئی دھاندلی نہیں ہونے دینگے، سندھ بھر کے عوام بالخصوص کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر اور نوابشاہ سمیت شہری علاقوں کے عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں اور مردم شماری کو حقیقت پسندانہ بنائیں۔ وہ گزشتہ شام ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز واقع پیرالہٰی بخش کالونی میں حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ یونین کونسل کا ہر چیئرمین اپنے اپنے علاقہ میںمردم شماری کا فوکل پرسن ہوگا جو عوام کی مردم شماری میں حصہ لینے اور انکی مدد کے لئے کلیدی کردار ادا کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی کے اختیارات کے لئے قانونی تیاری کرلی ہے، میئر نیو یارک نے اختیارات کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا اسے عوامی خدمات میں دشواریوں کا سامنا تھا، ہم بھی وہی راست اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5، مارچ سے 15، مارچ اپریل سے ہونے والی مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے مزید کہا کہ فنڈز میں گڑبڑ کی جاتی رہی ہے، لاڑکانہ کے لئے 90 ارب جاری ہوئے وہ کہاںگئے؟ اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، اراکین عارف خان ایڈووکیٹ، فیض احمد فیضی، عبدالوسیم، عادل خان اور سید امین الحق کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج فرقان اطیب و دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...