عالمی پابندیوں کے باعث ایران گیس لائن معاہدے پر عملدرآمد میں پیچیدگیاں ہیں: شاہد خاقان عباسی

Feb 20, 2017

پنڈی گھیب (صباح نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں 50 فیصد زیادہ ہیں، ایران سے عالمی پابندیاں پوری طرح نہیں اٹھیں جس کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے عملدر آمد پر پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں اور پائپ لائن بچھانے کےلئے ہمارے پاس وسائل کی بھی کمی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنڈی گھیب میں تحریک انصاف کے رہنماءسابق صوبائی وزیر کواپریٹو کرنل (ر) ملک محمد انور خان کی رہائش گاہ پر انکی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں