شیخوپورہ: 4.6 میگاواٹ بجلی منصوبہ کیلئے نہر پر زیر تعمیر پل گرنے کی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال دوبارہ تعمیر کے اخراجات چینی کمپنی برداشت کریگی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) لاہور روڈ پر خان پور کے قریب نہر پر 4.6 میگاواٹ منصوبے کیلئے زیر تعمیر پل گرنے کے بارے میں رپورٹ حکومت پنجاب کو بھیج دی گئی۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے 4.6 میگاواٹ بجلی منصوبہ کیلئے کیوبی لنک نہر پر گرنے والے زیر تعمیر پل کے تمام اخراجات چینی کمپنی برداشت کرے گی یہ پل چینی کمپنی بنارہی تھی جس کا ایک حصہ گزشتہ روز گر گیا تھا۔ یہ پل ٹرانسپورٹ کیلئے نہیں بلکہ ڈیک آﺅٹ فال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قریب تعمیراتی استعمال کیلئے بنایا جارہا تھا اس علاقہ میں چینی انجینئروں اور باشندوں کی رہائشگاہیں ہونے کی بناءپر پانی کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے اس پر کنٹرول کیا گیا اس دوران ڈی سی ارقم طارق، اے ڈی سی راﺅ ریاض اعجاز خان چوہان، اے سی شبیر حسین بٹ، ڈپٹی ڈی او خرم بھٹی کی نگرانی میں حفاظتی اقدامات بروقت اٹھائے جانے کی بناءپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پل/ رپورٹ ارسال

ای پیپر دی نیشن