شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) حکومت پنجاب نے شیخوپورہ کے قریب نہر اپرگوگیرہ پر بجلی پیدا کرنے کیلئے 3.6 میگاواٹ پاور پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور پراجیکٹ مانانوالہ جودھ سنگھ کے قریب لگایا جائے گا جہاں پر محکمہ انرجی پنجاب نے 617 کنال 15 مرلے نجی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے بورڈ آف ریونیو پنجاب کو اپنی ڈیمانڈ بھیج دی ہے۔