ڈرگ ایکٹ انسانی حقوق، آئین سے متصادم ہے: راجہ پرویز اشرف

Feb 20, 2017

گوجرخان (آئی این پی) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پنجاب حکومت کے ڈرگ ایکٹ کو انسانی حقوق اور آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ کیمسٹس اور ان کے زیر کفالت گھرانوں کے معاشی قتل کی اس سازش کا سبب بننے والوں کو نشان عبرت بنا دیتے مگر غیر معیاری ادویات کی تیاری وفروخت کی شکایات پر قانون کو حرکت میں لانے کی بجائے ان اداروں اور اس کاروبار کو ہی ختم کرتے ہوئے اجارہ داری کاخواب دیکھنے والے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ 

مزیدخبریں