استحصالی نظام ختم ہونے تک دہشت گردی‘ بدامنی سے نجات نہیں ملے گی: سراج الحق

لاہور ، اوکاڑہ(خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ معاشی ناہمواریوں اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ کیا جائے، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے معاشر ے کو تقسیم کر دیا، ایک طرف چند سیاسی پنڈت اور برہمن ہیں جو عیاشی کر رہے ہیں اور دوسری طرف بیس کروڑ عوام ہیں جو کیڑے مکوڑوں کی طرح رزق تلاش کرتے ہیں مگر انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم کردیاگیا، جب تک یہ استحصالی نظام ختم نہیں ہوتا، دہشت گردی اور بدامنی سے نجات نہیں ملے گی، جماعت اسلامی 2018 ءکے انتخابات میں کرپٹ اور لٹیروں کا راستہ روکنے کیلئے دیانتدار اور باصلاحیت ٹیم میدان میں اتارے گی، عوام اپنا انتخابی رویہ تبدیل کریں اور بار بار آزمائے ہوئے ظالموں کو اپنی گردنوں پر سوار نہ کریں، جب تک عوام ان ظالموں سے نجات کے لیے تیار نہیں ہوں گے، ملک میں پائیدار تبدیلی نہیں آسکتی ۔ منصورہ میں تین روزہ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کا ہر فرد دہشت گردی، بدامنی اور معاشی ناہمواریوں پر کڑھتاہے مگر اس استحصالی نظام کو بدلنے پر آمادہ نہیں کیونکہ ظلم و جبر کا یہ نظام ہی ان کی سیاسی زندگی کی بقا کا ضامن ہے جس دن عوام نے غلامانہ نظام کا طوق اپنے گلے سے اتار پھینکا، وہی ان کیلئے عزت و وقار اور حکمرانوں کی سیاسی موت کا دن ہوگا۔ سراج الحق نے جماعت اسلامی کی صوبائی اور ضلعی قیادت پر زور دیا کہ وہ عام آدمی اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بنیں اور جماعت اسلامی کو مظلوم عوام کی امیدوں کا مرکز بنائیں۔ دریں اثنا اوکاڑہ میں ایک دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کوگھن کی طرح چاٹنا شروع کیا ہوا ہے اس پرقابو نہ پایا گیاتو تما م ترقی دھری رہ جائے گی حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان کی روح کی مطابق اقدامات کئے ہوتے تو ہمیں دہشت گردی سے نجات مل جاتی۔ اس موقع پرضلع اوکاڑہ کے امیر چودھری رضوان احمد ، سابق امیر شیخ فاروق او ر جنید قریشی بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے جس پرمزید وقت ضائع کئے بغیر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کرپشن کے خلاف حکمرانوں پر الزامات ہیں جو اپنا دامن بچانے کے لئے مختلف النوع حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں تاہم یہ ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہیں جب کہ انتخابی اتحاد کی بات قبل از وقت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...