پاکستان کو جدید اسلامی ،جمہوری ،فلاحی ریاست بنانے کے لئے کرداراداکرینگے: نظریہ پاکستان کانفرنس

Feb 20, 2017

لاہور (خبرنگار) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں نویں سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کے کامےاب اختتام پر اعلامےہ جاری کےا گےا جس میں کہا گیا ہے کہ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں منعقدہ نویں سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس اپنے مقاصد اور نتائج کے حوالے سے انتہائی کامیاب رہی۔ اس کانفرنس میں وطن عزیز کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بیرون ملک سے ہزاروں مندوبین نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس وطن عزیزکو لاحق مختلف مسائل و معاملات پر سیرحاصل غور و فکر کے بعد اختتام پذیر ہو گئی اور شرکائے کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا وہ بانیان پاکستان کی خواہشات کے عین مطابق اس مملکت خداداد کو ایک جدید اسلامی‘ جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں اختتامی نشست میں شرکاءکی امنگوں کی ترجمانی کرتی متعدد قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں حاضری نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ کانفرنس کے شرکاءنے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ، معزز مہمانان گرامی اور ممتاز اہل علم ودانش کے خیالات سے رہنمائی حاصل کرنے اور ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید کی جانب سے پیش کی جانیوالی سالانہ کارکردگی رپورٹ سے آگاہی کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا پوری قوم بالخصوص نئی نسلوں کو جدوجہد آزادی، تحریک پاکستان، دوقومی نظریہ اور مشاہیر تحریک آزادی کے افکارونظریات سے آگاہ کرنے کا مشن تیز تر کیا جائے گا اور قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد سے قوم کی والہانہ وابستگی کی تجدید کی جائے گی۔ تحریک قیام پاکستان کے حقیقی اسباب و مقاصد کے حوالے سے عوام میں ایک فکری انقلاب برپا کرنے کی جدوجہد کو تیز تر کیا جائے گا۔ شرکائے کانفرنس نے یہ بات محسوس کی ملک میں جمہوریت کا تسلسل نہایت ضروری ہے۔ کانفرنس میں اس امر کو بھی اُجاگر کیا گیا جذبہ¿ حب الوطنی ‘قومی یکجہتی و ہم آہنگی اور مثبت انداز فکر تعمیر پاکستان کے لازمی تقاضے ہیں جن سے عہدہ برآ ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے ہم اپنے تمام اکابرین ‘کارکنان تحریک پاکستان اور دیگر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر محاذ پر اس نظریاتی کارواں کو رواں دواں رکھا۔ شرکائے کانفرنس سے اپیل کی جاتی ہے وہ اپنے حلقہ ہائے اثر میں قیام پاکستان کے اعلیٰ و ارفع مقاصد کا شعور بیدار کریں اور عوام کو باور کرائیں قائداعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت تحریک پاکستان کا مقصد محض ایک الگ مملکت کا حصول نہ تھا بلکہ اس مملکت کو دین اسلام کی تجربہ گاہ بنانا مقصود تھا تاکہ دنیا پر یہ امر ثابت کیا جا سکے سیاست‘ معیشت اور معاشرت کے حوالے سے اسلام کے سنہری اصول عہد حاضر میں بھی اسی طرح قابل عمل ہیں جس طرح حضور اکرم کی حیات طیبہ اور خلفائے راشدین کے زمانے میں تھے۔ سہ روزہ کانفرنس کے شرکاءملک کی سیاسی قیادت سے بجا طور پر توقع کرتے ہےں وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کا بھرپور ساتھ دےں گے تاکہ ماضی میں اس مقصد کےلئے جو قربانیاں دی گئی ہیں اور لمحہ¿ موجود میں جس طرح ہماری فوج اس محاذ پر برسرپیکار ہے‘ اس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آ سکیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کانفرنس کے شرکاءکشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرےں۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ یہ عہد کرتا ہے کہ وطن عزیز کو صحیح معنوں میں علامہ محمد اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانے کے ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ کانفرنس کے شرکاءنے اےک قرارداد کے ذرےعے لاہور‘ سیہون شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پُرزور مذمت کی اور کہا کانفرنس کے شرکاءشہدا ءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔ ایک قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا وہ پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرے۔ ایک قرارداد میں کہا گیا مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ایک قرارداد میں کانفرنس کے شرکاءنے بھارت کی طرف سے پاکستان کے دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا وہ بھارت کی اس آبی جارحیت کے تدارک کے لیے اقدامات اُٹھائے۔ ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پرزور اپیل کی گئی نصاب تعلیم میں ہر سطح پر نظریہ¿ پاکستان کوشامل کیا جائے۔ ایک قرارداد میں کہا گیا بلوچستان کے حوالے سے بھارتی پراپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ایک قراداد کے مطابق حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے عمومی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم کی ترقی اور فروغ کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ ایک قراداد میں کہا گیا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس عظیم الشان منصوبے کی تکمیل کے لیے حکومت اور افواج پاکستان کا ساتھ دیں۔ ایک قراداد میں کہا گیا ہے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ ایک قراداد کے مطابق وطن عزیز میں تعلیم نسواں کی صورتحال کچھ زیادہ خوش کن نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ کل آبادی کے نصف سے زائد حصے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے۔ ایک قراداد کے ذریعے لائن آف کنٹرول پر آئے روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا اور اقوام عالم سے اپیل کی گئی وہ اس سلسلے کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ایک قراداد میں کہا گیا حکومت کو باور کرایاجاتا ہے فوری طور پر ملک کے طول و عرض میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ایک قرارداد کے ذریعے ضرب عضب کی کامیابی اور اس کے مثبت نتائج پر اظہار اطمینان کیاگیا۔ ایک قراداد کے مطابق وطن عزیز کی تمام سیاسی جماعتوں سے بجا طور پر توقع کی جاتی ہے وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک بھر میں یگانگت کی فضا پیدا کریں گی۔ نوجوانوں کے جملہ مسائل حل کرتے ہوئے انہیں ”مین سٹریم“ میں لایا جائے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کے مواقع میسر آسکیں۔

مزیدخبریں