صومالیہ:الشباب کا مارکیٹ میں خود کش دھماکہ،بچے اور خاتون سمیت 35ہلاک ، 50سے زائد زخمی

موغا دیشو( نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میںخودکش کار بم دھماکے میں 35افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔ موغادیشو کے ضلع مدینہ میںخودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو ایک مصروف ترین مارکیٹ میں اڑا لیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین ،بچے اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 10 سالہ بچہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ادھر صومالیہ میں سرگرم حکومت مخالف گروپ الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن