اسلام آباد (آن لائن+آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، بلاول بھٹو چودھری نثار پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے والد کی کرپشن کو سب کے سامنے عیاں کرتے ہیں۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو زرداری کی حکومت پر تنقید کے ردعمل میں طلال چودھری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری خود انسان کے بچے بنیں یہ جعلی بھٹو ہے شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چودھری نثار پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے والد آصف زرداری کی کرپشن سب کے سامنے عیاں کرتے ہیں۔ یہ جیسی زبان ہماری قیادت کے خلاف استعمال کریںگے ہم ویسی ہی زبان میں ان کو جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ اپنے شہیدوں کے جسم کے ٹکڑوں کو نہیں سنبھال سکے سندھ کو کیا سنبھالیں گے۔
بلاول خود انسان کے بچے بنیں، شناختی کارڈ پر لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا: طلال
Feb 20, 2017